عرفان صدیقی 89

اسد قیصر صاحب! نواز شریف کبھی آر ٹی ایس کا گلا دبوچ کراور ججوں جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آیا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق سپیکر اسد قیصر کے بیان کے ردعمل میں ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر صاحب! نواز شریف کبھی آر ٹی ایس کا گلا دبوچ کراور ججوں جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آیا۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ وہ اب بھی انشااللہ عوامی حمایت ہی سے آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ آپ دعوئوں سے قبل دفاعی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملوں اور فوج میں بغاوت کی کوششوں کا قرض تو چکا لیجئے،پھر دیکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں