برطانوی حکام 15

اداکارہ میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، اداکارہ جذباتی ہو گئیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ نے برطانوی حکام سے درخواست کی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہن کے پاس جانے کی اجازت دی جائےـپاکستانی فلم اسٹار میرا اپنی بہن شائستہ عباس کی کینسر کی تشخیص پر جذباتی ہو گئیں اور مشکل وقت میں بہن کے ساتھ رہنے کیلئے برطانوی حکومت سے سفری پابندی میں نرمی کی اپیل کر دی۔

میرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بہن برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت کینسر کے علاج کے مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں، تاہم برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے باعث وہ ان کے پاس نہیں جا سکتیں۔اداکارہ نے برطانوی حکام سے درخواست کی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہن کے پاس جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کر سکیں۔میرا کی اپیل پر مداحوں نے بھی شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں