ماہین صدیقی 12

اداکارہ ماہین صدیقی نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ ماہین صدیقی نے ڈرامہ درِ نجات کے او ایس ٹی میں تیرے سے کے ذریعے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔اداکارہ ماہین صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گلوکاری کے دوران ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہرشہریارمنور کو خصوصی کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ انکے اعتماد اور حوصلہ افزائی نے انہیں گلوکاری میں قدم رکھنے کا حوصلہ دیا۔ماہین صدیقی کے گلوکاری میں ڈیبیو کو مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،ساتھی فنکاروں نے جوڑے کو ایک دوسرے کے کیریئر کو سپورٹ کرنے کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں