احساس کفالت پالیسی 298

احساس کفالت پالیسی سے خصوصی افراد کے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کفالت پالیسی سے خصوصی افراد کے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، یہ کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں پائیداری اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس کفالت پالیسی سے خصوصی افراد کے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت خصوصی افراد کے ہر خاندان کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں پائیداری اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں