پلوشہ خان 12

آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، پلوشہ خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ایک انٹرویومیں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میچ فکس کر کے جیتنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں، بار بار ری پولنگ کروا کر دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے زبانی الزامات نہیں لگائے بلکہ ثبوت کے ساتھ شکایات جمع کروائی ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کے جیتے ہوئے لوگ اپنے ہی حلقوں میں نہیں جا سکتے، لاہور پورا پنجاب نہیں ہے لاہور سے باہر نکلیں تو زمینی حقیقت کا اندازہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام سی سی ڈی کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ تنقید سے پہلے سندھ کے ہسپتالوں کا موازنہ پنجاب کے ہسپتالوں سے کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں