سینیٹرفیصل واڈا 103

آرمی چیف کے فیصلوں کے باعث ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ستمبر میں خوشخبری ملنے کی توقع ہے،سینیٹرفیصل واڈا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلے کیے اور ان فیصلوں سے اب ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوش اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کاش جمہوری سیاسی لیڈرز، آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ فیصلے پہلے کر لیتے، اگر یہ پہلے ہوجاتا تو آج پاکستان کہاں سے کہاں ترقی میں پہنچ چکا ہوتا، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں