عینی طاہرہ 63

آج کے دور میں کوئی آپ کی ناکامی کا بوجھ نہیں اٹھاتا ‘ عینی طاہرہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ کامیابی اورناکامی ،غم اور خوشی زندگی کا حصہ ہیں اس لئے حالات سے نبرد آزما ہونے کا ہنر آنا چاہیے ،میرا تجربہ ہے مایوس لوگ کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتے ،آج کے دور میں کوئی آپ کی ناکامی کا بوجھ نہیں اٹھاتا اس لئے خود محنت کر کے آگے بڑھنا ہوتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ کچھ لوگ مایوس رہ کر اور دوسروں سے اپنی پریشانیوں کا اظہار کر کے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے لوگ ناکام رہتے ہیں۔ جب آپ ہر کسی سے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کریں گے تو ایک دن آئے گا کہ لوگ آپ سے بیزار ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

آپ پر جتنی بھی مشکلات ہوں چہرے پر ہنسی اور مسکراہٹ ہونی چاہیے ، آپ کسی کو اپنا دُکھ اور درد نہ بتائیں کیونکہ اس سے کسی کو کوئی فرق نہیںپڑتا البتہ آپ کی شخصیت کا منفی تاثر ابھرتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں