لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ آج کل ساری دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ ایک چیلنج ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو تیار رکھنا چاہیے، اب پہلے جیسا دور نہیں ہے کہ ٹور پر ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس میچز کھیلنے کا موقع ملے۔انہوں نے بڑے عرصے بعد مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔عاقب جاوید نے بتایا 49 کھلاڑیوں میں سے 22 کھلاڑی ٹیسٹ میچز کے لیے تیار ہورہے ہیں جبکہ باقی کھلاڑی ایشین گیمز اور وائٹ بال فارمیٹ کے لیے تیار ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار پانچ نئے پلیئرز کو موقع دیا جاتا ہے تو اس میں سے دو تین سیٹل ہوجاتے ہیں، لیکن ایسا ممکن نہیں کہ سب ایک ساتھ سیٹ ہوجائیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ اس کیمپ کے اختتام کے بعد ہم مزید کچھ کھلاڑیوں کو بھی وائٹ بال فارمیٹ کے لیے بلائیں گے۔









