تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہی ہٹائے گا، فرانس معاملے کو پیچدہ نہ بنائے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کہتے ہیں اسلام آباد ایم او یو کے تحت بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام ایران کرے گا۔
اس سے پہلے فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ فرانس اور عمان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں تعاون کریں گے۔









