'راجہ پرویز 16

آئین، پارلیمان اور ووٹ ہی پاکستان کی اصل ضمانت ہیں’راجہ پرویز اشرف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف الیکشن کا نام نہیں، یہ عوام کے حقوق اور عزت کا نام ہے، آئین، پارلیمان اور ووٹ ہی پاکستان کی اصل ضمانت ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کے لئے 1973ء کا آئین پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا جمہوری تحفہ ہے۔جمہوریت ہمارا مسلک اور عوام ہماری اصل طاقت ہیں۔ آئین، پارلیمان اور ووٹ ہی پاکستان کی اصل ضمانت ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی حفاظت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ۔ جمہوریت صرف الیکشن کا نام نہیں، یہ عوام کے حقوق اور عزت کا نام ہے۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ووٹ کا حق اور متفقہ آئین دیا۔شہید بے نظیر بھٹو نے آمریت کے اندھیرے میں جمہوریت کی روشنی بحال کی۔صوبائی خود مختاری کے لئے اٹھارہویں ترمیم پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت کمزور ہو تو ادارے اور ملک بھی کمزور ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی آج بھٹوز کی تیسری نسل چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوری جدو جہد میں مصروف ہے۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰنے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ جمہوریت بہترین انتقام ہے،آج کا بہترین پیغام ہے، طاقت کا منبع عوام ہیں،جمہوریت کو سازش سے ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی نے ثابت کیا کہ سیاست اختلاف نہیں، قوم کی خدمت کا نام ہے۔

پارلیمان ہی آئین بناتی ہے اور یہی قوم کی اصل آواز ہے۔انہوں نے کہا کہپارلیمان کی بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی نیہمیشہ جہدوجہد کی ہے۔18ویں ترمیم کے ذریعے پیپلز پارٹی نے صوبوں کو مالی خود مختاری دلوائی ۔2008-13میں پہلی بار منتخب حکومت کا اپنا دور مکمل کرنا جمہوریت کی فتح تھی۔چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی اپنے جہدوجہد جاری رکھے گی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے کا نعرہ آج کے دن کا بہترین پیغام ہے، جمہوریت محض الیکشن نہیں بلکہ عوام کے انسانی حقوق کی ضمانت ہے،جمہوریت مکالمہ ہے، تصادم یا تقسیم نہیں،یہ شمولیت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو مضبوط بنانا جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے، جمہوریت کے عالمی دن پر پیپلز پارٹی عزم کرتی ہے کہ عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔شہید بھٹو اور شہید بی بی کی قربانیوں نے جمہوریت کو پاکستان کی شناخت بنایا۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کی شناخت 18ویں ترمیم کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یوتھ، خواتین اور پسماندہ طبقات کی سیاسی شرکت ہی حقیقی جمہوریت ہے،پیپلز پارٹی آمریت کے اندھیرے میں روشنی کا راستہ دکھانے سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں