شیری رحمان 268

آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں، کہانی منی بجٹ اور مرکزی بینک گروی رکھنے تک نہیں رک رہی،

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی، آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4کھرب 30ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے، اس کا مطلب ہے آئندہ سال تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں، مہنگائی پہلے ہی 13فیصد ہے جو دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں