جوڈیشل الاؤنس 18

9مئی جلائو گھیرائو مقدمات ،علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلائو گھیرائوکے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔

اس موقع پر عظمی خان اور علمیہ خان ،اسدعمر ،فواد چوہدری اور اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 9جولائی تک توسیع کردی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن اور وکلا سے دلائل طلب کرلیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں