انعامی بانڈز 11

750روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی15اکتوبر کو ہو گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اکتوبر کو راولپنڈی میں ہو گی ۔

پہلا انعام15 لاکھ روپے کا ایک،دو سرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے 1,696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔

پرائز بانڈز پر ملنے والی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی،انکم ٹیکس قوانین کے مطابق فائلرز پر 15 فیصد اور نان فائلرز پر 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں