اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کے لیے لکھے گئے خط کا جواب جلد آنے کا امکان ہے۔
سردار یوسف کے مطابق امید ہے سعودی حکومت باقی رہ جانے والے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دے دے گی۔اْنہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اجازت دے تو ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ملنے والا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا اور حج کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی۔سعودی حکومت کی جانب سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی حاجیوں کو حج کے لیے اجازت مل گئی ہے۔