حافظ نعیم الرحمن 56

4اکتوبر لاہور،5اکتوبر کو کراچی میں غزہ مارچ ہونگے ،حافظ نعیم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی۔

فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے ، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور جبکہ 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ‘‘غزہ ملین مارچ’’ منعقد کیے جائیں گے ، 7اکتوبر کو عالمی احتجاج کے دن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر ایک گھنٹے تک اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، پاکستان کا موقف صرف اور صرف آزاد فلسطینی ریاست ہونا چاہئے ۔

ان دنوں اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے والی یہی حکومتی پارٹیاں ہیں، اپنے سیاسی مفادات کی خاطر نورا کشتی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کے اعلامیہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کے الفاظ شامل نہیں، صرف جنگ بندی کا ذکر ہے ، گلوبل صمود فلوٹیلا کی مکمل حمایت اور دنیا بھر کے ان تمام انسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں