لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 4ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق راجہ غضنفر علی خان اوکاڑہ سے لاہور تعینات ، تنویر احمد شیخ کو لاہور تعینات ، طارق محمود باجوہ کو گوجرانوالہ سے لاہور اور امجد اقبال رانجھا کو راولپنڈی سے تبدیل کر کے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔
واضح رہے کہ رجسٹرار عبہر گل خان کے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد نئے رجسٹرار کی تقرری کی گئی ہے، امجد اقبال راولپنڈی کی سپیشل اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔