اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے میں کفایت شعاری کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ31دسمبر تک ریلوے میں ہاس بلڈنگ ایڈوانس قرضوں کا اجرا معطل کر دیا۔
وزیرِ ریلوے کے مطابق افسر یا ملازم کو ہاس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں ہو گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرِ ریلوے نے افسران و ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔









