راجہ ناصر عباس 39

27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی‘ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی، یہ ترمیم آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نمائندہ نہیں ہے، ترمیم سے پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کس چیز کی جلدی ہے.

دو دن میں ترمیم پر فیصلہ کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں، 1973 میں جو آئین آیا وہ نئے پاکستان کا تھا، 18ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے بنایا۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر کیسے لوگوں کو اٹھایا گیا، دھمکی دی گئی، پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو متنازع بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں