بیرسٹر سیف 56

26 ویں ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا گیا،بیرسٹر سیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ 26 ویں آئینی ترمیم کے طرح حکومت نے جلدی میں منظور کرایا ہے۔

ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا نے کہا کہ اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کالے قوانین جعلی حکومت کیخاتمے کو نہیں روک سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں