علیمہ خان 14

26 نومبر احتجاج، علیمہ خان پر درج مقدمے کا فیصلہ چوتھی مرتبہ مؤخر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن )راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔

کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ فیصلہ 26 اکتوبر تک بغیر کارروائی کے مؤخر کیا۔سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اے ٹی سی راولپنڈی نے مقدمے کا فیصلہ 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔فیصلہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا تھا، عدالت نے آج چوتھی مرتبہ فیصلہ مؤخر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں