کرسٹیانو رونالڈو 13

23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو

لزبن (رپورٹنگ آن لائن)پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 23 سال سے مجھے تنقید کا نشانہ بنا کر میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق41 سالہ رونالڈو نے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ میں پہلے جیسا کھلاڑی نہیں رہاتاہم میں اب بھی ٹیم کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ کے دوران میں 3 گول کر چکا ہوں اور اپنی ذمے داری پوری دیانت داری سے نبھا رہا ہوں۔

فٹبالر نے واضح کیا کہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میں خود کروں گا، کسی اور کے کہنے پر یہ فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ مسلسل تنقید نے مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں اس پر شکر گزار ہوں۔رونالڈو نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے یا نہ جیتنے سے میری شخصیت تبدیل نہیں ہو گی کیونکہ میں اپنے کیریئر میں ہمیشہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں۔اسپین کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ انتہائی سخت ہو گا جس کے لیے پرتگال کو حوصلے، محنت اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں