آٹے

20کلو آٹے کا تھیلا 330روپے مزید مہنگا ہوگیا ،بیکری کی چیزیں بھی مہنگی

بہاولنگر(رپورٹنگ آن لائن) ملز کیلئے سرکاری گندم کی قیمت 2300روپے من مقرر کرنے سے 20کلو آٹے کا تھیلا 330روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ گندم کی امدادی کی قیمت 3000روپے مقرر کرنے کی سمری ECCکو ارسال کردی گئی ہے.

جس سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے معدے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیکری مالکان نے بیکری کے آئٹمز بھی مہنگے کردیئے ہیں ۔