میرا راجپوت

20سال کی عمر میں شادی کی تو تنہائی کا احساس ہوتا تھا،میرا راجپوت

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار شاہ کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اعتراف کیا ہے کہ 20 سال کی عمر میں شادی کی تو تنہائی کا احساس ہوتا تھا۔میرا راجپوت نے 2 بچوں مشا اور زین کی پیدائش کے بعد ایک اسکن کیئر برانڈ لانچ کیا اور حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2015 میں شاہد کپور سے شادی کے بعد میں اور میرے دوست الگ الگ راستوں پر چل نکلے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میرے اور دوستوں کے رشتے بدل گئے، وہ وقت تنہائی میں گزارا، وہ زندگی کا ایک مرحلہ تھا، اس دوران جب میں دوستوں کو دیکھتی تو کہتی کاش میں بھی یہ سب کرپاتی۔میرا راجپوت نے مزید کہا کہ شادی کے کافی عرصے تک سوچتی تھی میں اپنی دوستوں کے ساتھ ماسٹرز کرتی اور دنیا کا سفر کرتی، لیکن زندگی اب بھی بہت اچھی ہے، ہم شہر بدلتے ہیں، ایک خوبصورت خاندان ہے اور بچے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے ہم دوست آپس میں بات بھی نہیں کر پاتے تھے، مجھے کہا جاتا کہ صرف شہر بدل لیا اور شادی کرلی تو اس کا مطلب ہے آپ ہمیں بھول جائیں؟ میں جواب دیتی دوستو میں واقعی میں مصروف ہوں اور کئی چیزوں میں الجھی ہوئی ہوں۔