محمد اعجاز چوہدری 21

یوم تکبیرپاکستان کے مضبوط دفاع کی ضمانت ہے ،محمد اعجاز چوہدری

مکو آ نہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ عزم واستقلال اورقربانیوں کی لازوال داستان کاثمریوم تکبیرپاکستان کے مضبوط دفاع کی ضمانت ہے جس کاتمام ترسہراشہیدذوالفقارعلی بھٹواورڈاکٹرعبدالقدیرخان کوجاتاہے۔

فوجی آمروں کی پیدا وار، توہمیشہ ڈراورخوف کے مارے ملک سے بھاگ جاتے یافوجیوں آمروں سے معاہدہ کرکے جان چھڑالیتے ہیں پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے کا تمام تر سہرا قائد عوام بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خاں کے سر پر ہے کوئی بٹن دبانے سے ایٹمی پاکستان کا کریڈٹ نہیں لے سکتا ایٹمی پاکستان کی بقا و سلامتی کے لئے بھٹوخاندان اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے پاکستان محافظ عالم اسلام ہے، اور دفاع پاکستان کی جوہری طاقت شہید بھٹو کا تحفہ سب سے بڑی ضمانت ہے ـ

پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھلا سکتی ہم اپنے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت اِن تمام محسنوں کو بھول نہیں سکتے جنہوں نے قوم کے مفاد کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور جوہری پروگرام کو پروان چڑھانے والا ہر فرد لائق تحسین ہے، یہ قوم کے ہیروز ہیں۔ پیپلزپارٹی واحدقوت ہے جو بھارت اسرائیل سمیت سامراجی اورجمہوری دشمن قوتوں سے ٹکراتی ہے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے بقول پیپلز پارٹی کی قیادت اور بھٹو خاندان ن لیگ کے میاں نواز شریف کی طرح ڈر پوک اور موقع پرست جماعت نہیں،

آج پوری قوم اللہ کریم کی کرم نوازی کے بعد بھٹو خاندان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی احسان مند ہیں جن کی بدولت معرکہ حق میں افواج پاکستان اور پاکستانی قوم سرخرو ہوئی انہوں نے کہا ہماری مسلح افواج نے جوہری پروگرام کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے، ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحدقوت ہے جوسامراجی اورجمہوری قوتوں سے ٹکراتی ہے، اتحادی حکومت کو عوامی مشکلات اور پیٹرول کے بعد بڑھنے والی قیمتوں کا مکمل احساس ہے، عوام کو جلد ریلیف دیں گےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں