حمزہ شہباز شریف 46

یومِ تکبیر قومی وقار اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاعی عزم کی علامت ہے’ حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام بنانے اور اسے پروان چڑھانے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے،یومِ تکبیر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارے وجود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی وقار، خودداری اور پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاعی عزم کی علامت ہے،28مئی 1998 ء کو میاں نواز شریف نے عالمی دبائو مسترد کر کے ملکی بقاء کا تاریخی فیصلہ کیا۔ چاغی کے پہاڑ آج بھی پاکستانی قوم کے آزادی کے تحفظ کے لیے ہر خطرے یا جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے رہنے کی گواہی دیتے ہیں۔

سابق وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ جوہری پروگرام بنانے اور اسے پروان چڑھانے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جس کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن اور توازن کا ضامن ہے۔ یومِ تکبیر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارے وجود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں