سید یوسف رضا گیلانی 12

یوسف رضا گیلانی کا چوہدری نثار علی خان کی خوش دامن محترمہ مسز اختر وحید کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خوش دامن، محترمہ مسز اختر وحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چوہدری نثار علی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں