پی آئی اے 103

یورپ میں پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی ہٹنے کے امکانات روشن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی (ایاسا)کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، یورپی سیفٹی ایجنسی آج ( سوموار) سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ایئرلائن کے اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔یورپی سیفٹی ایجنسی کی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم ائیر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا جائزہ لے گی ۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے سیفٹی ایجنسی کے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے، سی اے اے کی یورپی سیفٹی ایجنسی کے جائزہ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔حکام کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے کامیاب جائزہ کے بعد پی آئی اے کی یورپ اوربرطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں