مہوش حیات 91

ہر شخص احترام کا حقدار ہے، ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر مہوش حیات کا ردعمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان بنیادی عزت کا حقدار ہے اور کسی کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے شائستگی اور نرمی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

میزبان و اداکار ساحر لودھی کی پاپرازی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو ان کے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز کی وجہ سے ساحر لودھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہے ہیں کیونکہ ویڈیوز میں وہ یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آ رہا ہے، جب کہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین ساحر لودھی کی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں کئی معروف فنکار بھی ان کے انداز کی نقالی کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں