پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک مہذب، ترقی یافتہ اور متوازن معاشرے کی بنیاد ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، وقار اور مساوات کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور اس حوالے سے پارٹی کی تاریخ قابلِ فخر ہے۔اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے خواتین کو طاقتور، باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے،
خصوصاً سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستانی خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر شروع کیا گیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا ایک اہم سماجی تحفظ پروگرام ہے جس کے ذریعے لاکھوں مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور سماجی تحفظ کو اپنی سیاسی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں اور پارٹی خواتین کو قومی ترقی کے عمل میں مزید فعال کردار دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور گورنر خیبرپختونخوا ان کا وژن ہے کہ صوبے کی خواتین کو تعلیم، ہنر، روزگار اور قیادت کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس خواتین کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور صوبے کی باصلاحیت خواتین کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین باصلاحیت، محنتی اور باہمت ہیں اور اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں









