مصطفیٰ کمال 20

ہر بیماری میں ہم نمبر ون بننے جا رہے ہیں، مصطفی کمال

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہر بیماری میں ہم نمبر ون بننے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جینیٹک پالیسی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی ٹیکنالوجی اور رپورٹس پر پاکستان کو اہمیت دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 2030میں چوتھی بڑی پاپولیشن بننے جا رہے ہیں۔

اکنامک کرائسسز ہے اتنے بڑے ڈزیز برڈن کو کوئی ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ ہر بیماری میں ہم نمبر ون بننے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی وبا نہیں پھوٹی ہوئی ہسپتالوں میں وبائی مرض کی صورتحال ہے۔ ہیلتھ کئیریہ نیشنل سیکورٹی ایشو ہے۔ ہمارا نظام بیماری کا نظام ہے ہسپتال بھرے پڑے ہیں۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہیلتھ کئیر کی جانب جانا ہے۔

جینیوم پروفائل کی جانب جانا ہو گا،شادی سے پہلے تھیلیسیما کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے جا رہے ہیں،شادی سے قبل لڑکا لڑکی کا تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسکریننگ سینٹرز بنا رہے ہیں،سالانہ دو سو سے تین سو بلین روپے خرچ ہوتے ہیں ان بیماریوں پر،ایک ماہ کے بعد پہلی جینیٹک پالیسی آ جائے گی،لاکھوں روپے دے کر باہر سے ٹیسٹ کرواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں