ہائر ایجوکیشن کمیشن 17

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس کیلئے اہم اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس کے لیے اہم اعلان کردیا۔

ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لیے اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز اتوار 19جولائی سے ہوگا۔اسکالرشپ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3اگست 2026ء مقررکی گئی ہے،ایچ ای سی کے تحت ہونیو الا اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ اتوار 30اگست 2026ء کو منعقد کیا جائے گا۔

ایچ ای سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ خواہش مند امیدوار رجسٹریشن کے لیے ایچ ای سی کے پورٹل پر لاگ ان کریں،کامن ویلتھ اور چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپ کے خواہشمندوں کے لیییہ ٹیسٹ لازمی قراردیاگیاہے۔ایچ ای سی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے اسپیشل ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں