نہال ہاشمی 11

گورنر سندھ کا نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کو یومِ شہادت پر شاندار خراج عقیدت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے معرکہ کارگل میں بے مثال جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لئے آخری سانس تک دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کی لازوال قربانی افواج پاکستان کے عزم، شجاعت اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گی اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانی ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں