نہال ہاشمی 11

گورنر سندھ کا بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی و سماجی ذمہ داری ہے۔

آئین پاکستان کا آرٹیکل 11 بچوں سے جبری مشقت کی سخت ممانعت کرتا ہے جبکہ آرٹیکل 25-A ہر بچے کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے ہر بچے کو محفوظ ماحول اور تعلیم کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ چائلڈ لیبر بچوں کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کو شدید متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات جاری ہیں، تاہم بچوں کے تحفظ کے لیے ان قوانین کے مؤثر نفاذ کی شدید ضرورت ہے۔ گورنر نہال ہاشمی نے اپیل کی کہ استحصال کا شکار بچوں کو دوبارہ تعلیم اور محفوظ ماحول کی طرف لایا جائے، اور اس اہم قومی مقصد کے حصول کے لیے والدین، اساتذہ اور مذہبی رہنما اپنا فعال کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں