پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں پڑے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر عقیدت اظہار کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
گورنر نے شہید پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر نے دھماکہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔









