سرفراز بگٹی 28

گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ ( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی ٰبلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے ، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لئے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 سکول فعال کئے ۔انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکڑ ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے ضلع شیرانی میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی روشن دلیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان دشمن نیٹ ورکس اور بھارتی پراکسیز کو ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی شاندار صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں