سندھ ہائی کورٹ

گلیاں بند کرنے کا کیس،سندھ ہائیکورٹ کا برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے معاملے پر ناظر مقررکرکے اسے فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باعث اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے فوڈ اسٹریٹ کے معائنے کے لیے ناظر مقرر کردیا۔

دورانِ سماعت عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ فوڈ اسٹریٹ کے باعث سڑکیں اور گلیاں بند کردی گئیں، مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے، شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک راستے بند ہیں۔ اس پر جسٹس ظفر احمد نے کہا کہ مکینوں کو متبادل راستے دیے گیے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ کی استدعا پر معائنے کے لیے ناظر مقرر کرتے ہوئے اسے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔