شہباز شریف 99

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس

مکہ المکرمہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ۔

وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم عباس آفریدی کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور صبر و استقامت کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں