شازیہ ماریہ 10

گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی، عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شازیہ مری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو جمہوری اقدار، عوامی خدمت اور پارٹی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا مظہر ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورآصفہ بھٹو زرداری کی قیادت پر عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے “حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار” کے بیانیے کی توثیق کر دی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی عوام دوست سیاست اور عوامی خدمت کا فلسفہ آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی محبت، اعتماد اور نظریاتی وابستگی پیپلز پارٹی کی کامیابی کی بنیاد بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی رداری نے اپنے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان کو اہم سیاسی اور انتظامی حقوق فراہم کیے، جبکہ ان حقوق کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا سفر مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی کی ہے اور نوجوانوں، خواتین اور کمزور طبقات کی آواز ہر سطح پر بلند کی ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ یہ کامیابی صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی نہیں بلکہ ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہر ووٹر کی فتح ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے ذریعے امید، جمہوریت اور عوامی اختیار کا پرچم بلند کرنے والے تمام شہری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

شازیہ مری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع، بنیادی سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود کے نئے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا مثالی خطہ بنانے کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے اور پارٹی عوامی خدمت کے اس مشن کو مزید آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل عوام کی جمہوری سوچ، سیاسی شعور اور روشن مستقبل کے عزم کی عکاس ہے، اور پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں