دعا لیپا 4

گلوکاری کیساتھ کاروبار، دعا لیپا کی سالانہ آمدن دو کروڑ34لاکھ پائونڈ

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنی میڈیا کمپنی کے ذریعے گزشتہ سال روزانہ 64ہزار پاونڈ کمائے، جبکہ سال بھر میں ان کی مجموعی آمدن 2 کروڑ 34 لاکھ پائونڈ رہی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گلوکارہ کی کمپنی ریڈیکل 22لمیٹڈ کی آمدن میں ان کے گانوں، رائلٹی، میوزک ٹورز اور مختلف مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع شامل ہے۔دعا لیپا نے یہ کمپنی 2014 میں اپنے والد اور منیجر کے ساتھ قائم کی تھی، جس کی مجموعی مالیت 7کروڑ 30لاکھ پاونڈ بتائی گئی ہے۔

کمپنی ہاوس میں درج مالیاتی تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کی دوسری کمپنی ریڈیکل 22لائیو نے بھی 62لاکھ پاونڈ منافع کمایا، یہ کمپنی ان کے میوزک ٹورز کے مالی معاملات دیکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دعا لیپا کے عالمی میوزک ٹور ریڈیکل آپٹیمزم کے 81شوز نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 16کروڑ 20لاکھ پاونڈ کا کاروبار کیا۔لندن میں پیدا ہونے والی گلوکارہ 7کمپنیوں کی ڈائریکٹر بھی ہیں، جن میں طرزِ زندگی سے متعلق کاروبار سروس 95اور فلم سازی کی کمپنی بھی شامل ہیں۔دعا لیپا نے وائی ایس ایل بیوٹی، پورشے، ورساسی، شینل اور پوما سمیت متعدد عالمی برانڈز کے ساتھ بھی منافع بخش معاہدے کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں