گلوکارہ حمیرا ارشد 175

گلوکارہ حمیرا ارشد روبصحت ہو گئیں

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گلوکارہ حمیرا ارشد روبصحت ہو گئیں ۔ چند ہفتے قبل گھر میں گرنے سے گلوکارہ حمیر ا ارشد کا کندھا فریکچر ہو گیا تھا ۔

ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق حمیر ا ارشد گزشتہ کچھ ہفتوں سے مکمل آرام کر رہی تھیں تاہم اب وہ روبصحت ہیں۔ حمیر اارشد نے بتایا کہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں لیکن ابھی بھی احتیاط جاری ہے

، فی الوقت شوبز سر گرمیاں ترک کر رکھی ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹروں سے اجازت ملے گی معمول کے کام شروع کر دوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں