عمران خان 104

گرفتاری کا دعوی ٰمحض ڈرامہ ،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے،عمران خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعوی محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا ہے ، میں نے گزشتہ شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے انکار کردیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں