فریال ٹالپور

کیمیکل زدہ دودھ کے مرکزی ڈیلرز کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے،فریال ٹالپور

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال ٹالپور کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں کمیٹی ایجبڈاز میں شامل آن لائن ڈرگس کی فروخت،اسکولز میں منشیات کا استعمال، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن، افیون کی کاشت کے انسداد،کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت کی روک تھام جیسے اقدامات و لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے مذید ہدایات دی گئیں۔

فریال تالپور نے دوران اجلاس منشیات کے خلاف پولیس کی کارکردگی کی بابت دریافت کرتے ہوئے احکامات دیئے کہ منشیات مافیاز کے خلاف صوبائی سطح پر بھرپور اور منظم ایکشن کو عملا یقینی بنایا جائے اور بتایا جائے کہ منشیات مافیاز کے خلاف درج مقدمات پر سزاں کا شرح تناسب کیا ہے کیونکہ میرا فوکس گرفتار منشیات مافیاز کی مثالی سزاؤں پر ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ منشیات مافیاز کی سرگرمیوں کے باعث معاشرہ نا صرف جرائم کی آماجگاہ بن جاتا ہے بلکہ آگے چل کر یہی منشیات معاشرے میں جرائم کے پرووان چڑھنے اور پنپنے کا سبب بھی بنتی ہیلہذا منشیات مافیاز کو ہر گز نہیں چھوڑا جائیگا جبکہ انھیں قانون کی یقینی گرفت میں لانیکے لیئے تمام تر اقدامات کو مثر اور کامیاب بنانا بھی اشد ضروری ہوچکا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس میں آئی جی سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں منشیات مافیاز کے خلاف درج 28مقدمات کے تحت 33 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں اسکولز میں ڈرگس سپلائی کے خلاف 83 ایف آئی آر درج کرکے 81 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔

اجلاس کو ذریعہ ویڈیو لنک آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ منشیات مافیاز کے خلاف منظم ایکشن میرا ہدف اور مقصد ہے جبکہ اس ضمن میں ڈسٹرکٹس، زونز اور پولیس رینج کے سینئر سپروائزری افسران کو وقتا فوقتا ذریعہ اجلاس ہدایات بھی دی جاٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم کسی بھی شکل میں ہو انکا سدباب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس کو چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہدایات دیں کہ تمام ایس ایس پیز کو منشیات مافیاز کے خلاف ایکشن کے حوالے سے جائزہ رپورٹ تیار کرکے برائے برائے ملاحظہ ارسال کرنیکا پابند بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا چیک اینڈ بیلنس کے لیئے صوبائی سطح پر فوڈ ڈلیوری سروسز کو ڈیجٹلائزڈ کرنیکے اقدامات کیئے جائیں علاوہ اذیں بتایا جائیکہ نجی اسکولز اور تعلیمی اداروں تک منشیات کیسے پہنچتی ہیں اور ترسیل کے ذرائع کیا ہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو احکامات دیئے کہ تمام تعلیمی اداروں کے منتظمین سے ملکر منشیات کی ترسیل کے یقینی انسداد کے لیئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ فریال ٹالپور گذشتہ تین سال سے منشیات مافیاز کے خلاف سنجیدہ کاوشیں کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نجی اسکولز/کالجز سے روابط کے لیئیایم پی ایز اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ رواں سال کالعدم تنظیموں کے 39 دہشت گرد گرفتار جبکہ پولیس مقابلوں میں 04 ہلاک ہوئے ہیں۔

فریال ٹالپور نے ہدایات دیں کہ صوبے میں افیون کی کاشت کے انسداد کے لیئئے بھرہور ایکشن لیا جائے جبکہ کیمیکل زدہ دودھ کے مرکزی ڈیلرز کے خلاف میئر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی باہم اشتراک سے قرار واقعی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت کے حوالے جاری احکامات پر تعمیلی رپورٹ برائے ملاحظہ پیش کی جائے۔