اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے دہشتگردوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت آ بلیدی کے شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔
اپنے بیان میں عمر ایوب خان نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عمر ایوب نے کہاکہ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوںنے دہشتگردوں کی جانب سوراب اے ڈی سی آر کی رائشگاہ کو نذر آتش کرنے کی دیگر عمارتوں کو نقصان پہچانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے حملہ اوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بلوچستان کے امن کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے۔
عمر ایوب خان نے کہاکہ دہشتگردوں نے سوراب میں بلوچ علاقوں کو اور بلوچ خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کر کے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی سر پرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کی ملک سے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








