تابش ہاشمی 33

کیرئیر کی پہلی فلم میں پرستاروں کی جانب سے بہت اچھا رد عمل ملا ‘ تابش ہاشمی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ٹی وی شو کے میزبان و اداکار تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ کیرئیر کی پہلی فلم میں پرستاروں کی جانب سے بہت اچھا رد عمل ملا ہے جس سے آئندہ کے لئے بھی سوچ بچار کرنے کے موقع ملا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے کبھی فلم کے لئے آڈیشن نہیں تھا اس لئے ذہنی طور پر تذبذب کا شکار تھا ۔

لیکن فلم میں کام کرنے کے بعد جس طرح کا رد عمل ملا ہے اس سے اطمینان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے لیکن اس کے لئے اپنے کردار کا جائزہ لوںگا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ٹی وی شو میں میزبانی کا تعلق ہے لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں اور میں ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا حصہ رہنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں