میرا

کسی پراجیکٹ میں نام شامل کرانے کیلئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی ‘ میرا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لالی ووڈ سٹارمیر انے کہا ہے کہ معیاری کام میری پہچان ہے اس لئے میں کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی ،کیرئیر میں ایک نہیں لا تعداد فلموں میں ایسے کردار نبھائے ہیں جو میرے پرستاروں کے ذہنوں پر مدتوں سے نقش ہیں۔

ایک انٹریو میں اداکارہ نے کہا کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی اس لئے کوئی دوسرا شخص اس پر رائے دینے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا اسکرپٹ جاندار ہو گا اور اور پراجیکٹ میں میرے لیے اداکاری کا مارجن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ۔