کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی ہوٹل میںدی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔









