امیتابھ بچن 24

کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، آگے بڑھنے کیلئے مسلسل مصروف رہنا چاہیے: امیتابھ

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) معروف بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، چاہے وہ تخلیقی ہو یا جسمانی اور انسان کو آگے بڑھنے کیلئے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔

ایک بلاگ میں 83 سالہ بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن نے لکھا کہ اس عمر میں اور اس جسمانی طاقت کے ساتھ کام کرنا سب سے اہم ہے اور وہ اسے زندگی کا جوہر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات تخلیقی سوچ کیلئے بہترین ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل چیز کام ہے، کام زندگی کا جوہر ہے، اس جسم پر کام اس عمر میں سب سے اہم ہے۔

اس سے قبل بھی ایک بلاگ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کام کرتے رہیں گے جب تک کر سکتے ہیں، کیونکہ کام نہ ہونے سے منفی احساسات جنم لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں