سوشانت 64

ڈھائی سال سے خالی سوشانت کے فلیٹ کو نیا کرایہ دار مل گیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ کو نیا کرایہ دار مل گیا۔ واضح رہے کہ ڈھائی برس قبل سوشانت کی موت کے بعد سے یہ فلیٹ خالی تھا، تاہم اب وہ دوبارہ آباد ہونے والا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جلد ہی فلیٹ میں نئے کرایہ دار منتقل ہوجائیں گے۔

ممبئی کے اسٹیٹ بروکر نے بتایا کہ فلیٹ مالکان نے ان سے چند ماہ قبل رابطہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ 5 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا جائے گا، مالکان کو 30 لاکھ روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ بھی ملے گا۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اس فلیٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں