گھوٹکی (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت کی ڈاکوؤں کے سرینڈر پالیسی بالکل واضح ہے ، یہ عام معافی نہیں، مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے کہا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کے لیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور کندھکوٹ میں آپریشن جاری ہے ، گھوٹکی میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید صحافی جان محمد مہر کا مرکزی قاتل مارا جا چکا ہے ۔








