ہانگ کانگ

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو کے انتخاب میں جان لی کامیاب

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)جان لی نے اتوار کو چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب جیت لیا۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو الیکشن کمیٹی کے تقریباً 1,460 ارکان نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

جان لی کو 1416 ووٹ ملے۔ یہ تمام انتخابی عمل ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں فعال انتخابی امور کے کمیشن، بدعنوانی کے خلاف آزاد کمیشن، امیدواروں کے سکروٹنی ایجنٹوں، عوام اور میڈیا کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔اگلے مرحلے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت مرکزی عوامی حکومت کو انتخابی نتائج سے آگاہ کرے گی تاکہ تقرریاں عمل میں لائی جا سکیں۔ چھٹے چیف ایگزیکٹو کی مدت 1 جولائی 2022 سے 30 جون 2027 تک ہے۔